واشنگٹن : (ویب ڈیسک ) غزہ میں جاری کشیدگی اور اسرائیل کی جانب سے عالمی قوانین کی خلاف ورزیوں کے باوجود امریکا کاکہنا ہے کہ سعودی عرب اسرائیل کے ساتھ تعلقات معمول پر لانے میں دلچسپی رکھتاہے۔
امریکی قومی سلامتی کونسل کے ترجمان جان کربی نے ایک بیان میں کہا ہے کہ سعودی عرب نے یقین دلایا ہے کہ وہ غزہ جنگ کے بعد اسرائیل سے تعلقات معمول پر لانے کے معاہدے میں دلچسپی رکھتا ہے۔
دوسری جانب سعودی وزیرِ دفاع خالد بن سلمان کی اعلیٰ امریکی عہدیداروں سے ملاقات ہوئی ہے۔
وائٹ ہاؤس کے مطابق ملاقات میں اسرائیل حماس جنگ اور غزہ میں انسانی امداد کی رسائی پر بات چیت کی گئی، اسرائیل اور فلسطین کے درمیان پائیدار امن کے لیے کام کرنے کی اہمیت پر بھی زور دیا گیا جس پر بات چیت سعودی عرب اور امریکا کے درمیان پہلے سے جاری ہے۔