غزہ: اسرائیل کی جبالیہ پناہ گزین کیمپ پر دوبارہ بمباری، اقوام متحدہ کی شدید مذمت

Published On 02 November,2023 07:07 am

غزہ: (دنیا نیوز) اسرائیلی فوج نے جبالیہ پناہ گزین کیمپ پر دوبارہ حملہ کر دیا، فضائی حملے کے نتیجے پناہ گزین کیمپ کی تمام عمارتیں تباہ ہو گئیں، اقوام متحدہ کی جانب سے پناہ گزین کیمپ پر حملے کی شدید مذمت کی گئی ہے۔

غزہ میں جاری اسرائیلی سفاکیت میں 26 روز بعد بھی کمی نہ آسکی، 24 گھنٹے کے دوران اسرائیل نے جبالیہ پناہ گزین کیمپ پر دوسرا حملہ کر دیا جس کی وجہ سے کئی عمارتیں زمین بوس ہو گئیں، درجنوں افراد کے ملبے تلے دب جانے کا خدشہ ہے، صیہونی فورسز نے گزشتہ روز بھی جبالیہ کیمپ پر 6 ٹن بم گرائے تھے جس کے نتیجے میں 100 سے زائد فلسطینی شہید ہو گئے تھے۔

دوسری جانب اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے جبالیہ کیمپ پر فضائی حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ غزہ میں خواتین سمیت بچوں کا قتل عام عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہے، اسرائیل کو بین الااقوامی انسانی حقوق اور قوانین کی پابندی کرنی چاہیے۔