عمان نے اسرائیلی پروازوں کیلئے فضائی حدود بند کردیں

Published On 01 November,2023 09:40 pm

مسقط: (ویب ڈیسک) عمان کی جانب سے اسرائیلی پروازوں کےلیے فضائی حدود بند کر دی گئی۔

اسرائیلی میڈیا کے مطابق اس اقدام سے اسرائیل کی قومی ایئرلائن ایلال کی ایشیائی ممالک کے لیے پروازوں کو تاخیر کا سامنا کرنا پڑے گا۔

اسرائیلی میڈیا کے مطابق اسرائیلی فضائی کمپنی کی ایشیائی ممالک کے لیے سفر کرنے والوں کو پیشگی اطلاع دے دی گئی ہے، عمانی بندش کی وجہ سے اسرائیلی پروازوں کو 3، 3 گھنٹے تک تاخیر کا سامنا کرنا پڑے گا۔