نگران خیبرپختونخوا حکومت کا سابق سکواش چیمپئن جان شیر خان کیلئے امداد کا اعلان

Published On 06 December,2023 05:06 am

پشاور: (ویب ڈیسک) خیبرپختونخوا کی نگران حکومت نے سکواش کے سابق عالمی چیمپئن جان شیر خان اور اُن کی اہلیہ کے علاج کیلئے ماہانہ ایک لاکھ روپے امداد کا اعلان کر دیا۔

نگران حکومت کا کہنا ہے کہ جان شیر خان اور ان کی اہلیہ کے علاج کیلئے تاحیات امداد جاری رکھی جائے گی، سکواش کی سابق عالمی چیمپئن کیلئے امداد کی منظوری کابینہ کے اجلاس میں دی جائے گی۔

واضح رہے کہ 8 مرتبہ کے عالمی چیمپئن اور 6 مرتبہ برٹش اوپن سکواش چیمپئن شپ جیتنے والے جان شیر خان پُراسرار اور نایاب بیماری پارکنسن کا شکار ہیں جس کا پاکستان میں فی الحال علاج ممکن نہیں۔

عالمی طبی ماہرین بھی ادویات کے ذریعے وقت کو دھکا دے رہے ہیں کیونکہ علاج کے معاملے میں عالمی سطح پر کوئی پیشرفت سامنے نہیں آسکی۔
 

Advertisement