پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کے صدر سید عارف حسن کا استعفیٰ منظور

Published On 31 December,2023 11:17 pm

لاہور: (دنیا نیوز) پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کے ایگزیکٹو کمیٹی اجلاس میں صدر سید عارف حسن کا استعفیٰ منظور کرلیا گیا، سابق آئی جی پولیس سید عابد قادری پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کے قائم مقام صدر بن گئے۔

پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کے ایگزیکٹو کمیٹی اجلاس میں 25 افراد نے شرکت کی جن میں سے 23 ارکارن نے استعفیٰ کی منظوری کے حق میں ووٹ دیا، اجلاس میں 14 جبکہ 11 ایگزیکٹو ارکان نے زوم پر شرکت کی۔

اجلاس میں یکم جنوری سے پی او اے الیکشن میٹنگ تک سید عابد قادری کو پی او اے کا قائم مقام صدر نامزد کر دیا گیا، اجلاس میں شریک 25 میں سے 23 ارکان نے عابد قادری کی صدارت کے حق میں ووٹ دیا۔