نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے سپورٹس کمپلیکس کا افتتاح کر دیا

Published On 01 January,2024 10:32 pm

لاہور: ( دنیا نیوز) اسلامیہ گراؤنڈ سپورٹس کمپلیکس کا 7سال سے زیر التوا منصوبہ مکمل، نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے سپورٹس کمپلیکس کا افتتاح کر دیا۔

نگران وزیراعلیٰ نےسپورٹس کمپلیکس میں گیمز اور دیگر سہولیات کا جائزہ لیا، منصوبے پر کام کا آغاز 2017 میں ہوا، بدقسمتی سے 7 سال سے یہ منصوبہ التوا کا شکار رہا۔

محسن نقوی نے کہا کہ 12 کنال پر تعمیر کیے گئے سپورٹس کمپلیکس میں مرد و خواتین، فیملیز کے لیے 20 سے زائد ان ڈورسپورٹس فراہم کی گئی ہیں، اسلامیہ گراؤنڈ سپورٹس کمپلیکس پر 680 ملین روپے لاگت آئی ہے۔

نگران وزیر اعلیٰ نے کہا کہ اس علاقے میں دوردور تک کھیلوں کی ایسی سہولت میسر نہیں تھی، اس علاقے میں کوئی کلب نہیں، نہ ہی کوئی اچھی گراؤنڈ، ایک بابا گراؤنڈ تھی وہ بھی کرکٹ کیلئے دستیاب نہیں۔

محسن نقوی نے کہا کہ سپورٹس کمپلیکس کی فیس دو لاکھ روپے ہو گی، پوری فیملی استفادہ کر سکے گی۔