غزہ حالات کے پیش نظر کھیل پر توجہ ناممکن ہے، فلسطینی فٹبالر محمد راشد

Published On 15 January,2024 07:36 am

غزہ: (ویب ڈیسک) قطر میں اے ایف سی کپ کی تیاری میں شامل فلسطین کی ٹیم کے کھلاڑی محمد راشد کا کہنا ہے کہ غزہ کے حالات کے پیش نظر فٹ بال پر توجہ دینا ناممکن ہے۔

عرب نیوز کے مطابق فلسطین ٹیم کے دفاعی مڈفیلڈر محمد راشد کا کہنا ہے کہ 3 ماہ سے زائد عرصے سے غزہ پر مسلسل حملوں اور حالیہ تشدد میں اضافے سے فٹ بال ٹیم کی تیاری متاثر ہوئی ہے، میں اور میرے ساتھی فٹ بالر ہیں جنگجو نہیں اس کے باوجود کئی برس سے ہمارا کردار فلسطینی جدوجہد کے بارے میں بیداری پیدا کرنا رہا ہے اور موجودہ ماحول میں اسکی اہمیت زیادہ ہے۔

محمد راشد نے کہا کہ زیادہ تر فلسطینی کھلاڑی تاریخی طور پر سیاست سے ہٹ کر بات کرنے کی کوشش کرتے ہیں مگر غزہ کی موجودہ صورتحال کی وجہ سے بہت سے افراد کو ہم وطنوں کی حالت زار اجاگر کرنے کیلئے آواز بلند کرتے دیکھا، بطور کھلاڑی ہمیں ہمیشہ محتاط رہنا پڑتا ہے کہ ہم سیاست کے بارے میں کیا کہتے ہیں کیونکہ اگر ہم زیادہ بولیں گے تو کھیلنے سے روک دیا جائے گا۔