پیرس اولمپکس کوالیفائرز: پاکستان ہاکی ٹیم کو سیمی فائنل میں شکست

Published On 21 January,2024 09:19 am

عمان : (دنیانیوز/ویب ڈیسک ) پیرس اولمپکس کے ہاکی کوالیفائرز کے سیمی فائنل میں جرمنی نے پاکستان کو چار صفر سے شکست دے دی۔

عمان کے شہر مسقط میں کھیلے گئے میچ میں جرمنی کے گرامبش ٹام نے گیارہویں منٹ میں گول سکور کیا، ویلن نکلس دو گول سکور کرکے نمایاں رہے، انھوں نے سترہویں اور چالیس ویں منٹ میں گول سکور کیے جبکہ ویگنڈ جسٹس نے بھی ایک گول سکور کیا۔

اس جیت کے ساتھ ہی جرمنی نے پیرس 2024 کے لیے کوالیفائی کر لیا ہے۔

پاکستان کو اب پیرس اولمپکس میں کوالیفائی کرنے کے لیے تیسری پوزیشن کا میچ جیتنا لازمی ہے، کوالیفائرز کی ٹاپ تین ٹیمیں کوالیفائی کریں گی۔

قومی ہاکی ٹیم کا مقابلہ یا دوسرا سیمی فائنل برطانیہ یا نیوزی لینڈ سے ہوگا۔

قبل ازیں ملائیشیا کے خلاف شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے قومی ہاکی ٹیم نے سیمی فائنل تک رسائی حاصل کی تھی، دونوں ٹیموں نے 3-3 گول کیے جس کے بعد میچ برابر ہو گیا تھا۔

اس سے قبل منگل کو پاکستان نے پیرس اولمپکس کوالیفائر میں چین کو 0-2 سے شکست دے کر اپنی پہلی کامیابی حاصل کی تھی۔

15جنوری کو پاکستان کو برطانیہ کے خلاف پہلے میچ میں 1-6 سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔