انڈونیشیا: دوران میچ آسمانی بجلی گرنے سے فٹبالر جاں بحق

Published On 13 February,2024 10:57 pm

جکارتہ: (ویب ڈیسک) انڈونیشیا میں مقامی کلب کے میچ کے دوران آسمانی بجلی کھلاڑی پر گر گئی جس کے باعث فٹبالر جاں بحق ہوگیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق مغربی جاوا کے علاقے بندونگ میں گزشتہ روز مقامی کلبز کے درمیان دوستانہ میچ کے دوران کھلاڑی پر آسمانی بجلی گرنے کا واقعہ پیش آیا۔

واقعے کی ویڈیو بھی سامنے آئی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ میچ کے دوران اچانک کھلاڑی پر آسمانی بجلی گرتی ہے اور وہ وہیں ڈھیر ہوجاتا ہے۔

آسمانی بجلی کی زد میں آنے والے فٹبالر کو ہسپتال لے جایا گیا تاہم وہ جانبر نہ ہوسکا اور انتقال کرگیا، 35 سالہ فٹبالر کی شناخت سبطین کے نام سے ہوئی ہے۔