کراچی : (دنیانیوز) پاکستان ٹینس سے افسوسناک خبر آگئی ، نوجوان ٹینس کھلاڑی زینب علی نقوی اسلام آباد میں انتقال کر گئیں ۔
پاکستان ٹینس فیڈریشن کے مطابق17 سالہ زینب گزشتہ روز جونیئرز ٹورنامنٹس میں شرکت کے لیے کراچی سے اسلام آباد آئی تھیں، زینب میچ کھیل کر نہانے گئیں ، آدھے گھنٹے بعد دروازہ توڑ کر دیکھا گیا تو ان کا انتقال ہوچکا تھا۔
صدر پی ٹی ایف اعصام الحق ، سابق صدرپی ٹی ایف سینیٹر سلیم سیف اللہ خان اور پاکستان ٹینس فیڈریشن کونسل کی جانب سے زینب کے انتقال پر دکھ اور سوگواران سے اظہار تعزیت کیاگیا۔
زینب علی نقوی کراچی ریجن کی ٹاپ پلیئر تھیں اور وہ کراچی اور سندھ کی سطح پر ایونٹس جیت چکی تھیں۔