اوپن سڈ ڈی فرانس : ہولگر رونے کوارٹر فائنل راؤنڈ میں پہنچ گئے

Published On 02 February,2024 09:02 am

پیرس: (ویب ڈیسک ) ڈنمارک کے ٹینس کھلاڑی اور ایونٹ کے ٹاپ سیڈڈ ہولگر رونے اوپن سڈ ڈی فرانس ٹینس ٹورنامنٹ کے مردوں کے سنگلز مقابلوں کے کوارٹر فائنل راؤنڈ میں پہنچ گئے ۔

فرانس کے مشہور شہر مونٹ پیلیئر میں جاری اے ٹی پی ایونٹ میں سنسنی خیز مقابلے جاری ہیں۔

مونٹ پیلیئرکے سڈ ڈی فرانس ارینا میں کھیلے گئے مردوں کے سنگلز مقابلوں کے دوسرے راؤنڈ میچ میں ڈنمارک کے ٹینس کھلاڑی اور ایونٹ کے ٹاپ سیڈڈ ہولگر رونے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ہسپانوی حریف ٹینس کھلاڑی پابلو لاماس روئز کو سٹریٹ سیٹس میں 5-7 اور 2-6 سے شکست دے کر نہ صرف ایونٹ سے باہر کر دیا بلکہ کوارٹر فائنل راؤنڈ کے لئے بھی کوالیفائی کرلیا۔


ٹاپ سیڈڈ فاتح کھلاڑی کا کوارٹر فائنل میچ میں مقابلہ امریکی ٹینس کھلاڑی مائیکل مموہ سے ہوگا۔