میلبورن : (ویب ڈیسک ) بھارتی ٹینس کھلاڑی روہن بھوپنا اور ان کے آسٹریلین جوڑی دار میتھیو ایبڈن پر مشتمل سیکنڈ سیڈڈ جوڑی اپنی فتوحات کے سلسلے کو برقرار رکھتے ہوئے آسٹریلین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں مردوں کے ڈبلز مقابلوں کے فائنل مرحلے میں پہنچ گئی ۔
آسٹریلین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے دلچسپ مقابلے میلبورن میں جاری ہیں ، آج (جمعرات) کو مردوں کے ڈبلز مقابلوں کے پہلے سیمی فائنل میچ میں بھارتی ٹینس کھلاڑی روہن بھوپنا اور ان کے آسٹریلین جوڑی دار میتھیو ایبڈن پر مشتمل سیکنڈ سیڈڈ جوڑی نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا ۔
دونوں نے جمہوریہ چیک کے کھلاڑی تھامس ماہک اور ان کے چینی جوڑی دار ژانگ زیزن کو 3-6، 6-3 اور 6-7(7-10) سے شکست دے کر میگا ایونٹ کے مینز ڈبلز مقابلوں کے فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا۔