آسٹریلین اوپن ٹینس مینز سنگلز: جینک سنر سیمی فائنل میں پہنچ گئے

Published On 24 January,2024 12:04 pm

سڈنی : (ویب ڈیسک ) اٹلی کے نامور ٹینس سٹار عالمی نمبر چار، میگا ایونٹ کے فورتھ سیڈڈجینک سنر اپنی فتوحات کے سلسلے کو جاری رکھتے ہوئے آسٹریلین اوپن ٹینس مینز سنگلز ایونٹ کے سیمی فائنل میں پہنچ گئے۔

آسٹریلین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے دلچسپ مقابلے میلبورن میں جاری ہیں ، مردوں کے سنگلز مقابلوں کے کوارٹر فائنل راؤنڈ میچ میں اٹلی کے نامور ٹینس سٹار جینک سنر نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ففتھ سیڈڈ روسی حریف کھلاڑی آندرے روبلوف کو شکست دے کر نہ صرف ایونٹ سے باہر کر دیا بلکہ میگا ایونٹ کے مردوں کے سنگلز مقابلوں کے سیمی فائنل راؤنڈ کے لئے بھی کوالیفائی کرلیا۔

اٹلی کے جینک سنرکی فتح کا سکور 4-6، 6-7(5-7) اور 3- 6تھا، میگا ایونٹ کے مردوں کے سنگلز مقابلوں کے سیمی فائنل میچ میں اٹلی کے نامور ٹینس سٹار، عالمی نمبر چار ، میگا ایونٹ کے فورتھ سیڈڈ جینک سنر کا مقابلہ سربیا کے بین الاقوامی شہرت یافتہ ٹینس سٹار ، عالمی نمبر ون، میگا ایونٹ کے ٹاپ سیڈڈ ، دفاعی اور دس بار کے آسٹریلین اوپن چیمپئن نوویک جوکووچ سے ہوگا۔