ٹینس سٹار نواک جوکووچ کی کرکٹ کھیلنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

Published On 11 January,2024 06:36 pm

سڈنی: (ویب ڈیسک) ٹینس سٹار نواک جوکووچ کی آسٹریلین اوپن کے دوران کرکٹ کھیلنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

سماجی رابطے کی سائٹ ایکس (ٹوئٹر) پر ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ سربیا سے تعلق رکھنے والے نواک جوکووچ ٹینس کورٹ میں کرکٹ کھیلتے دکھائی دے رہے ہیں جبکہ انکے حریف نے انہیں بولنگ کروائی۔

حریف کھلاڑی نے ٹینس سٹار کو پہلی بال کروائی جس پر وہ شارٹ کھیلنے میں ناکام رہے جبکہ دوسری گیند پر انہوں نے بیٹ پھینک کر گیند کو ٹینس سے ہٹ کیا جو شائقین کے درمیان جاگری۔