اے ایس بی کلاسک : مارشل گرانولرز اور ہوراشیو زیبالوس مینزڈبلز سیمی فائنل میں پہنچ گئے

Published On 10 January,2024 12:05 pm

آکلینڈ: (ویب ڈیسک ) ہسپانوی ٹینس سٹار مارشل گرانولر زاور ان کے ارجنٹائن کے جوڑی دار ہوراشیو زیبالوس پر مشتمل ٹاپ سیڈڈ جوڑی اے ٹی پی ٹور کے ایونٹ اے ایس بی کلاسک ٹینس ٹورنامنٹ میں مردوں کے ڈبلز مقابلوں کے سیمی فائنل راؤنڈ میں پہنچ گئی ۔

رواں سال کا پہلا اے ٹی پی ٹینس ٹورانامنٹ نیوزی لینڈ کے مشہور شہر آکلینڈ میں جاری ہے جس میں شائقین ٹینس کو انتہائی دلچسپ اور کانٹے دار مقابلے دیکھنے کو مل رہے ہیں ۔

مینز ڈبلز مقابلوں کے کوارٹر فائنل راؤنڈ میں ہسپانوی ٹینس سٹار مارشل گرانولر زاور ان کے ارجنٹائن کے جوڑی دار ہوراشیو زیبالوس پر مشتمل ٹاپ سیڈڈ جوڑی نے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے مناکو کے حریف کھلاڑی رومین آرنیوڈو اور ان کے آسٹریا کے جوڑی دار ٹرسٹن سیموئل ویس بورن کو 3-6 اور 6-7(6-8)سے شکست دے کر ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل راؤنڈکے لئے کوالیفائی کرلیا۔