برسبین: (ویب ڈیسک) بلغاریہ کے ٹینس سٹار اور ایونٹ کے سیکنڈ سیڈڈ گریگور دیمتروف نے اے ٹی پی برسبین انٹرنیشنل ٹینس ٹورنامنٹ جیت لیا۔
رواں سال کا پہلا اے ٹی پی برسبین انٹرنیشنل ٹینس ٹورنامنٹ آسٹریلیا کے مشہور شہر برسبین میں جاری ہے جس میں شائقین ٹینس کو انتہائی دلچسپ اور کانٹے دار مقابلے دیکھنے کو مل رہے ہیں ۔
کوئنز لینڈ ٹینس سنٹر میں کھیلے گئے مردوں کے سنگلز مقابلوں کے فائنل میچ میں بلغاریہ کے ٹینس سٹار اور ایونٹ کے سیکنڈ سیڈڈ گریگور دیمتروف نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ڈنمارک کے حریف کھلاڑی ہولگر رونے کو ٹائی بریک پر سٹریٹ سیٹس میں 6-7(5-7) اور 4-6سے ہرا کر ٹورنامنٹ جیت لیا۔
It s yours, @GrigorDimitrov #BrisbaneTennis pic.twitter.com/0nWcndmgyb
— Brisbane International (@BrisbaneTennis) January 7, 2024
32 سالہ بلغارین کھلاڑی گریگور دیمتروف نے مینز سنگلز مقابلوں کے فائنل میچ میں ڈنمارک کے حریف کھلاڑی ہولگر رونے کو شکست دے کر 2017 کے بعد کوئی اے ٹی پی ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔
اس فتح کے بعد گریگور دیمتروف کے اے ٹی پی ٹائٹلز کی تعداد 9 ہوگئی ہے، گریگور دیمتروف نے اپنے کیریئر کا نواں اور 2017 میں اے ٹی پی فائنل کے بعد پہلا ٹائٹل جیتا ۔
دوسری جانب خواتین کے سنگلزمقابلوں میں ایلینا ریبا کینا نے ایونٹ کی ٹاپ سیڈڈ بیلاروس کی حریف کھلاڑی آریانا سبالینکا کو شکست دے کر ٹورنامنٹ جیت لیا۔
Good morning, champions #BrisbaneTennis pic.twitter.com/cntmY3eAs8
— Brisbane International (@BrisbaneTennis) January 8, 2024