برسبین : (ویب ڈیسک ) قازقستان کی نامور ٹینس سٹار ایلینا ریباکینا نے بیلاروس کی نامور ٹینس کھلاڑی اور ایونٹ کی ٹاپ سیڈڈ آریانا سبالینکا کو شکست دے کر ڈبلیوٹی اے برسبین انٹرنیشنل ٹینس ٹورنامنٹ کا ویمنز سنگلز ٹائٹل جیت لیا۔
رواں سال کا پہلا ڈبلیو ٹی اے برسبین انٹرنیشنل ٹینس ٹورنامنٹ آسٹریلیا کے مشہور شہر برسبین میں جاری ہے جس میں شائقین ٹینس کو انتہائی دلچسپ اور کانٹے دار مقابلے دیکھنے کو مل رہے ہیں ۔
کوئنز لینڈ ٹینس سنٹر کے ہارڈ کورٹ پر کھیلے گئے ویمنز سنگلز مقابلوں کے فائنل میچ میں قازقستان کی 26 سالہ ٹینس سٹار اور ایونٹ کی سیکنڈ سیڈڈ ایلینا ریباکینا نے انتہائی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے بیلاروس کی نامور ٹینس کھلاڑی اور ایونٹ کی ٹاپ سیڈڈ آریانا سبالینکا کو سٹریٹ سیٹس میں 0-6 اور 3-6سے ہرا کر ٹورنامنٹ جیت لیا۔
A trophy worthy of a smile
— wta (@WTA) January 7, 2024
Elena Rybakina puts on a masterclass against Aryna Sabalenka 6-0, 6-3 to claim career title No.6 in Brisbane!#BrisbaneTennis pic.twitter.com/cN0OiJ3r8E
ایلینا ریبا کینا نے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے حریف بیلاروس کی عالمی نمبر دو آریا نا سبالینکا کو صرف 70 منٹ میں شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کیا۔
یہ ایلینا ریبا کینا کے ٹینس کیریئر کا چھٹا ڈبلیو ٹی اےٹائٹل ہے۔
#BrisbaneTennis pic.twitter.com/Lb1EMDWlnN
— Brisbane International (@BrisbaneTennis) January 7, 2024