سڈنی : (دنیانیوز/ویب ڈیسک ) عالمی شہرت یافتہ ٹینس سٹار رافیل نڈال انجری کے باعث آسٹریلین اوپن سے دستبردار ہو گئے ہیں۔
برسبین انٹرنیشنل میں رافیل نڈال آسٹریلیا کے جارڈن تھامسن کے ہاتھوں شکست کے دوران انجری کا شکار ہوئے ۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر رافیل نڈال نے بتایا کہ میلبورن میں ایک ایم آر آئی نے انجری کی تصدیق کی ہے اور وہ علاج کے لیے فوری طور پر سپین واپس جائیں گے۔
Hi all, during my last match in Brisbane I had a small problem on a muscle that as you know made me worried. Once I got to Melbourne I have had the chance to make an MRI and I have micro tear on a muscle, not in the same part where I had the injury and that’s good news.
— Rafa Nadal (@RafaelNadal) January 7, 2024
Right… pic.twitter.com/WpApfzjf3C
سپینش ٹینس سٹار نے ایک سال بعد برسبین انٹر نیشنل ٹینس ٹورنامنٹ میں کم بیک کیا تھا۔
22گرینڈ سلیم جیتنے والے نڈال گزشتہ برس انجری کے سبب فرنچ اوپن سے دستبردار ہوئے تھے۔