برسبین : (ویب ڈیسک ) بیلاروس کی نامور ٹینس کھلاڑی وکٹوریہ آزارینکا نے ڈبلیوٹی اے برسبین انٹرنیشنل ٹینس ٹورنامنٹ میں خواتین کے سنگلز مقابلوں کے سیمی فائنل میں جگہ بنالی۔
رواں سال کا پہلا ڈبلیو ٹی اے برسبین انٹرنیشنل ٹینس ٹورنامنٹ آسٹریلیا کے مشہور شہر برسبین میں شروع ہوچکا ہے جس میں شائقین کو انتہائی دلچسپ اور کانٹے دار مقابلے دیکھنے کو مل رہے ہیں ۔
34سالہ وکٹوریہ آزارینکا نے خواتین کے سنگلز مقابلوں کے کوارٹر فائنل راؤنڈ میچ میں لٹویا کی حریف کھلاڑی جیلینا اوسٹاپنکو کو شکست دے دی۔
آج ( جمعہ ) کو کھیلے گئے ویمنز سنگلز مقابلوں کے کوارٹر فائنل راؤنڈ میچ میں بیلاروس کی نامور ٹینس کھلاڑی وکٹوریہ آزارینکا نے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے لٹویا کی حریف کھلاڑی کو 3-6 ،6-3اور 5-7سے ہرا کر ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا۔