اسلام آباد: (دنیا نیوز) بے نظیر بھٹو نیشنل ٹینس چیمپئن شپ اختتام پذیر، مزمل مرتضی اور سارہ محبوب نے ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔
اسلام آباد ٹینس کمپلیکس میں کھیلے گئے بے نظیر بھٹو نیشنل ٹینس چیمپٸن شپ کے فائنل میں مزمل مرتضی نے مینز سنگلز کا ٹاٸٹل جیت لیا ، مزمل مرتضی نے فاٸنل میں محمد شعیب کو 5-7، 1-6سے شکست دے دی۔
وویمن سنگلز کا ٹاٸٹل سارہ محبوب نے اپنے نام کرلیا، سارہ محبوب نے فائنل میں آمنہ قیوم کو 4-6، 1-6سے شکست دی، گرلز انڈر 18کا فاٸنل آمنہ علی نے جیتا جبکہ مینز ڈبلز کا فاٸنل محمد شعیب اور مزمل مرتضی نے جیت لیا۔
بواٸز انڈر14کا ٹاٸٹل احمد عثمانی اور انڈر10 کا ٹاٸٹل راشد علی نے جیت لیا، سینٹیر تاج حیدر اور فرحت اللہ بابر نے بطور مہمان خصوصی انعامات تقسیم کٸے ، بےنظیر بھٹو نیشنل ٹینس چیمپٸین شپ میں ملک بھر سے دو سو سے زاٸد پلیٸرز نے شرکت کی ۔