کوہلی اور میں کئی برس ایک دوسرے کو پیغامات بھیجتے رہے: جوکووچ

Published On 15 January,2024 02:39 am

میلبرن: (ویب ڈیسک) عالمی شہرت یافتہ ٹینس سٹار نوواک جوکووچ نے انکشاف کیا ہے کہ بھارتی کرکٹر ویرات کوہلی اور میں کئی برس ایک دوسرے کو پیغامات بھیجتے رہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ٹینس سٹار نے کہا ہے کہ ویرات کوہلی اور میں کئی برس تک ایک دوسرے کو پیغامات بھیجتے رہے ہیں لیکن ہمیں ایک دوسرے کو ملنے کا موقع نہیں ملا، میرے بارے میں کوہلی کا اچھا بولنا اعزاز ہے، ان کے کارناموں کا معترف ہوں۔

نوواک جوکووچ نے مزید کہا ہے کہ میں نے بھی کرکٹ کھیلنی شروع کر دی لیکن میں ابھی اس میں اچھا نہیں ہوں، جب میں بھارت جاؤں گا تو اس سے پہلے کرکٹ میں اپنی مہارت کو بہتر کروں گا تاکہ میں خود کو شرمندہ نہ کروں۔

خیال رہے کہ نوواک جوکووچ آسٹریلین اوپن کے دفاع کیلئے میلبرن میں موجود ہیں، نوواک جوکووچ 24 گرینڈ سلیم ٹائٹل جیت چکے ہیں، آسٹریلین اوپن سے قبل نوواک جوکووچ نے ٹینس کورٹس پر سٹیو سمتھ کے ساتھ کرکٹ بھی کھیلی۔