سڈنی : (ویب ڈیسک ) اطالوی ٹینس سٹار اور ایونٹ کے فورتھ سیڈڈ جینک سنر اور روسی ففتھ سیڈڈ ٹینس کھلاڑی آندرے روبلوف اپنی پیش قدمی کو برقرار رکھتے ہوئے آسٹریلین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ مینز سنگلز مقابلوں کے کوارٹر فائنل راؤنڈ میں پہنچ گئے۔
آسٹریلیا کے شہرمیلبورن نے میں جاری 112 واں میگا ایونٹ میں جمعہ کو کھیلے گئے مینز سنگلز مقابلوں کے پری کوارٹر فائنل راؤنڈ میچ میں اطالوی ٹینس سٹار اور ایونٹ کے فورتھ سیڈڈ جینک سنر نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے روس کے حریف ٹینس کھلاڑی کیرن خچانوف کو سٹریٹ سیٹس میں 4-6، 5-7 اور 3-6 سے شکست دیکر ٹورنامنٹ کے ٹاپ ایٹ راؤنڈ کے لئے کوالیفائی کرلیا۔
ایک اور میچ میں روس کے ٹینس اور میگا ایونٹ کے ففتھ سیڈڈ آندرے روبلوف نے سخت مقابلے کے بعد میزبان حریف ٹینس کھلاڑی ایلکس ڈی مینور کو شکست دے کر کوارٹر فائنل راؤنڈ تک رسائی حاصل کی۔
روسی کھلاڑی آندرے روبلوف کی فتح کا سکور 4-6، 7-6(7-5)،7-6(7-4)،3-6 اور 0-6 تھا، میگاایونٹ کے کوارٹر فائنل راؤنڈ میچ میں جینک سنر کا مقابلہ آندرے روبلوف سے ہوگا۔