سڈنی : (ویب ڈیسک ) امریکی ٹینس سٹار اور ٹورنامنٹ کی فورتھ سیڈڈ کوکو گف اور جمہوریہ چیک کی ٹینس کھلاڑی باربورا کریجیکووا فتوحات کو جاری رکھتے ہوئے آسٹریلین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں خواتین کے سنگلز مقابلوں کے پری کوارٹر فائنل راؤنڈ میں پہنچ گئیں۔
آسٹریلیا کے شہرمیلبورن نے میں جاری 112 ویں میگا ایونٹ میں آج (بدھ ) کو کھیلے گئے ویمنز سنگلز مقابلوں کے تیسرے راؤنڈ میں 19 سالہ امریکی ٹینس سٹار کوکو گف نےانتہائی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا ۔
انہوں نے ہم وطن حریف کھلاڑی کیرولین ڈولہائیڈ کو ٹائی بریک پر سٹریٹ سیٹس میں 6-7(2-7) اور 2-6سے شکست دے کر ٹاپ 16 راؤنڈ کے لئے کوالیفائی کرلیا، جہاں کوکوگف کا مقابلہ پھر ہم وطن حریف کھلاڑی ایلیسیا مشیل پارکس سے ہوگا۔
ایک اور میچ میں جمہوریہ چیک کی باربورا کریجیکووا نے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے جرمن حریف کھلاڑی تمارا کورپاٹس کو سٹریٹ سیٹس میں 2-6 اور 2-6 سے شکست دے کر پر ی کوارٹر فائنل کے لئے کوالیفائی کیا۔