آسٹریلین اوپن : ٹاپ سیڈڈ آئیگا سویٹیک ویمنز سنگلز کے تیسرے راؤنڈ میں داخل

Published On 18 January,2024 12:22 pm

میلبورن : (ویب ڈیسک ) پولینڈ کی نامور ٹینس سٹار اور میگا ایونٹ کی ٹاپ سیڈڈ آئیگا سویٹیک آسٹریلین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ ویمنز سنگلز مقابلوں میں اپنی فتوحات کے تسلسل کو برقرار رکھتے ہوئے تیسرے راؤنڈ میں پہنچ گئیں ۔

آسٹریلیا کے شہرمیلبورن میں رواں سال پہلے گرینڈ سلام کا 112 واں میگا ایونٹ جاری ہے جس میں شائقین ٹینس کو انتہائی دلچسپ اور کانٹے دار مقابلے دیکھنے کو مل رہے ہیں۔

آج (جمعرات) کو کھیلے گئے ویمنز سنگلز مقابلوں کے دوسرے راؤنڈ میں پولینڈ کی نامور ٹینس سٹار اور میگا ایونٹ کی ٹاپ سیڈڈ آئیگا سویٹیک نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے امریکی حریف کھلاڑی ڈینیئل روز کولنز کو شکست دے کر تیسرے راؤنڈ کے لئے کوالیفائی کرلیا۔

آئیگا سویٹیک کی فتح کا سکور 4-6، 6-3 اور 4-6 رہا، آئیگا سویٹیک کا میگا ایونٹ میں خواتین کے سنگلز مقابلوں کے تیسرے راؤنڈمیں مقابلہ جمہوریہ چیک کی حریف کھلاڑی لنڈا نوسکووا سے ہوگا۔