اسلام آباد: (ویب ڈیسک) ڈیوس کپ میں شرکت کیلئے بھارتی ٹینس ٹیم پاکستان پہنچ گئی۔
ذرائع کے مطابق بھارتی ٹینس ٹیم ڈیوس کپ گروپ ون ٹائی کھیلنے پاکستان پہنچ گٸی، بھارتی ٹینس ٹیم ڈیوس کپ مقابلے کیلٸے 60 سال بعد پاکستان میں مدمقابل ہوگئی۔
بھارتی ٹینس ٹیم ڈیوس کپ کھیلنے 60 سال بعد پاکستان کا دورہ کر رہی ہے جو نجی ایئر لاٸن سے اسلام آباد پہنچی، انڈین ٹینس ٹیم کا پاکستان ٹینس فیڈریشن کے حکام نے ایئر پورٹ پر استقبال کیا۔
پاکستان پہنچنے والی ٹیم میں 5 پلیٸرز اور پانچ آفیشلز شامل ہیں، بھارتی ٹینس ٹیم آخری بار ڈیوس کپ کھیلنے 1964میں پاکستان آئی تھی۔
دو روزہ پاک بھارت ڈیوس کپ ٹاٸی تین فروری سے پاکستان سپورٹس کمپلیکس اسلام آباد میں شروع ہوگی۔