میلبورن : (ویب ڈیسک ) چائنیزتائپے کی ٹینس کھلاڑی ہیش سو وائی اور ان کےپولینڈ کے جوڑی دار جان زیلینسکی پر مشتمل تھرڈ سیڈڈ جوڑی نے اپنی عمدہ کارکردگی کی بدولت آسٹریلین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کا مکسڈ ڈبلز ٹائٹل جیت لیا۔
آج کھیلے گئے مکسڈ ڈبلز مقابلوں کے فائنل میچ میں چائنیزتائپے کی ٹینس کھلاڑی ہیش سو وائی اور ان کےپولینڈ کے جوڑی دار جان زیلینسکی پر مشتمل تھرڈ سیڈڈ جوڑی نے عمدہ کھیل پیش کیا ۔
دونوں نے حریف امریکی ٹیس سٹار ڈزرائی کراؤجک اور ان کےبرطانوی جوڑی دار نیل سکوپسکی پر مشتمل سیکنڈ سیڈڈ جوڑی کو 7- 6(7-5)،4-6 اور 9- 11سے شکست دے کر میگا ایونٹ کا مکسڈ ڈبلز ٹائٹل جیت لیا۔