انگلش پریمیئر لیگ: پوائنٹس ٹیبل پرآرسنل کی ٹیم سرفہرست

Published On 20 March,2024 10:35 am

انگلینڈ: (ویب ڈیسک ) انگلش پریمیئر لیگ پوائنٹس ٹیبل پر آرسنل کی ٹیم سر فہرست ہے ، لیورپول کی ٹیم دوسرے نمبر پر ہے، آرسنل اور لیور پول کی ٹیموں کے 64،64 مساوی پوائنٹس ہیں۔

انگلش پریمیئر لیگ کے 32 ویں سیزن کے انتہائی دلچسپ اور کانٹے دار مقابلوں کا سلسلہ انگلینڈ میں جاری ہے، یہ مجموعی طور پر ٹاپ فلائٹ انگلش فٹ بال کا 125واں ایڈیشن ہے جس کے شیڈول کا اعلان 15 جون 2023 کو کیا گیا تھا۔

لیگ میں شامل تمام 20 ٹیموں میں سے 12 ٹیمیں 28،28 میچز کھیل چکی ہیں، آرسنل اور لیورپول کی ٹیم سب سے زیادہ 28،28 پوائنٹس کے ساتھ بالترتیب پہلی اور دوسری پوزیشنزپر تاحال برقرار ہیں ۔

دفاعی چیمپئن مانچسٹر سٹی کی ٹیم تیسری پوزیشن پر ہے ،دفاعی چیمپئن مانچسٹر سٹی کی ٹیم کے 19 فتوحات کے بعد 63 پوائنٹس ہیں اور وہ تیسری پوزیشن پر موجود ہے ، اسی طرح آسٹن ولا کی ٹیم نے 17 میچز جیتے ہیں جبکہ اس کو 7میچز میں شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

آسٹن ولا کی ٹیم 56پوائنٹس کے ساتھ ٹیبل پر چوتھی پوزیشن پر ہے، ٹوٹنہام ہاٹ پور کی ٹیم 53 پوائنٹس ہیں اور وہ ٹیبل پر پانچویں نمبر پرموجود ہے۔

مانچسٹر یونائیٹڈ کی ٹیم 47 پوائنٹس کے ساتھ ٹیبل پر چھٹی پوزیشن پر ہے، ویسٹ ہیم یونائیٹڈ کی ٹیم کے 44 پوائنٹس ہیں اور وہ ساتویں نمبر پر ہیں، برائٹن اینڈ ہووالبیون کی ٹیم کے 42 پوائنٹس ہیں اور وہ آٹھویں نمبر پر موجود ہے۔

وولور ہیمپٹن کی ٹیم کے 41 پوائنٹس ہیں اور وہ ٹیبل پر نویں نمبر پر ہےجبکہ نیوکیسل یونائیٹڈ کی ٹیم کے 40 پوائنٹس ہیں اور وہ دسویں نمبر پر موجود ہے، چیلسی کی ٹیم مسلسل تنزلی کے بعد 39 پوائنٹس کے ساتھ ای پی ایل ٹیبل پر گیارہویں پوزیشن پر چلی گئی ہے۔