ارجنٹائن کے لیجنڈری فٹبال کوچ سیسار لوئیس مینوٹی انتقال کرگئے

Published On 06 May,2024 08:41 am

بیونس آئرس: (ویب ڈیسک ) ارجنٹائن کے لیجنڈری فٹبال کوچ سیسار لوئیس مینوٹی طویل علالت کے بعد انتقال کرگئے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق 85 سالہ  لوئیس مینوٹی گزشتہ چند ماہ سے علیل تھے اور اتوار کو بیونس آئرس میں ان کا انتقال ہوگیا۔

مینوٹی ارجنٹائن کے لیجنڈ فٹبال کوچ تھے، 1978 میں ہوم گراؤنڈ پر فٹبال ورلڈ کپ جتینے والی ارجنٹائن ٹیم کے وہ ہیڈ کوچ تھے۔

ان کے دور میں  سپین کے کلب بارسلونا نے  ٹرافیاں بھی اپنے نام کیں ، وہ یوتھ ورلڈ کپ جیتنے والی ارجنٹائن کی انڈر 20 ٹیم کے کوچ بھی رہے۔

مینوٹی پاکستان ہاکی ٹیم کے بڑے مداح تھے اور ورلڈ کپ جیتنے کی حکمت عملی انہوں نے پاکستان ہاکی ٹیم سے ہی متاثر ہوکر بنائی تھی۔
 







×

آپ کی رائے

کیا چھوٹے صوبوں کا قیام پاکستان میں بہتر حکمرانی اور ترقی کے لیے ضروری ہے