تن سازی کے مقابلوں میں مسٹر ساؤتھ ایشیا کا ٹائٹل پاکستان کے نام

Published On 09 June,2024 03:17 pm

مالدیپ :(دنیا نیوز) پاکستان نے پہلی دفعہ ساؤتھ ایشیا چیمپئن شپ میں مسٹر ساؤتھ ایشیا کا ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔

ساؤتھ ایشین چیمپئن مقابلے میں پاکستان کے علاوہ انڈیا، افغانستان، مالدیپ کے ساتھ دیگر ساؤتھ ایشین ممالک نے حصہ لیا۔

پاکستانی تن سازوں نے تین گولڈ اور ایک برونز میڈل حاصل کئے، ساؤتھ ایشیا کا ٹائٹل کراچی کے شاہنواز خان نے اپنے نام کیا۔