پیرس: (ویب ڈیسک) پیرس اولمپکس میں تاجکستان کے ایتھلیٹ نے فسلطین سے اظہار یکجہتی کیلئے اپنے اسرائیلی حریف سے ہاتھ ملانے سے انکار کر دیا۔
پیرس اولمپکس میں تاجکستان کے جوڈوکا امومالی نورالی نے 66 کلوگرام کے مقابلے میں اسرائیلی حریف باروچ شمائلوف کو ہرایا۔
اسرائیلی حریف کو شکست دینے کے بعد تاجک ایتھلیٹ نے شمائلوف سے ہاتھ ملانے سے انکار کیا اور انہوں نے اپنے اسرائیلی حریف کی طرف دیکھتے ہوئے اللہ اکبر کا نعرہ بھی لگایا۔
تاجک ایتھلیٹ پہلے کھلاڑی نہیں جنہوں نے پیرس اولمپکس میں اسرائیلی حریف سے ہاتھ نہ ملایا ہو، اس سے قبل مراکش کے ایتھلیٹ نے بھی اسرائیل کے شمائلوف سے ہارنے کے بعد ہاتھ ملانے سے انکار کر دیا تھا۔