سنسناٹی اوپن : جینک سنر اور فرانسز ٹیافو مینزسنگلز کے فائنل میں پہنچ گئے

Published On 19 August,2024 11:31 am

اوہائیو : (ویب ڈیسک ) اٹلی کے نامور ٹینس سٹار اور عالمی نمبر ایک جینک سنر اور امریکی ٹینس سٹار فرانسز ٹیافو سنسناٹی اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے مردوں کے سنگلز مقابلوں کے فائنل میں پہنچ گئے۔

امریکی ریاست اوہائیو کے شہر سنسناٹی میں جاری ایونٹ میں کانٹے دار مقابلوں کا سلسلہ جاری ہے جس میں شائقین ٹینس کو انتہائی دلچسپ مقابلے دیکھنے کو مل رہے ہیں ۔

مردوں کے سنگلز مقابلوں کے پہلے سیمی فائنل میچ میں 22 سالہ اطالوی ٹینس سٹار جینک سنر نے سخت مقابلے کے بعد جرمنی کے الیگزینڈر زویروف 6-7(9-11)،7-5 اور 6-7(4-7) کو شکست دے کر فائنل تک رسائی حاصل کی۔

دوسرے سیمی فائنل میچ میں 26 سالہ امریکی ٹینس کھلاڑی فرانسز ٹیافو نے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے ڈنمارک کے حریف کھلاڑی ہولگر رونےکو 6-4،1-6 اور 6-7(4-7)سے ہرا کر فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا۔
 







×

آپ کی رائے

کیا چھوٹے صوبوں کا قیام پاکستان میں بہتر حکمرانی اور ترقی کے لیے ضروری ہے