سپین : ( ویب ڈیسک ) ہسپانوی فٹ بال لیگ لالیگا میں بارسلونا کی ٹیم نے ریو ویلیکانو کو سخت مقابلے کے بعد 1-2 گول سے ہرا دیا۔
سپینش لالیگا کے دلچسپ مقابلوں کا سلسلہ سپین میں جاری ہے ، ڈی ویلیکاس سٹیڈیم میڈرڈ میں کھیلے گئے میچ میں بارسلونا اور ریو ویلیکانو کی ٹیموں میں سخت مقابلہ ہوا ۔
میچ کے نویں منٹ پر ریو ویلیکانو کی ٹیم کے انائی لوپیز نے ایک گول کر کے اپنی ٹیم کو بارسلونا کے خلاف 0-1 گول کی برتری دلائی ، یوں میچ کے پہلے ہاف پر ریو ویلیکانو کو بارسلونا کے خلاف 0-1 گول کی برتری حاصل تھی۔
دوسرے ہاف میں بارسلونا کے پیڈرو گونزالیز لوپیز نے 60 ویں منٹ پر ایک گول کر کے مقابلہ 1-1 گول سے برابر کر دیا جس کے ٹھیک 22منٹ بعد 82 منٹ پر ڈینی اولمو نے ایک گول کر کے اپنی ٹیم کو ریو ویلیکانو کے خلاف 1-2 کی برتری دلا دی جو میچ کے اختتام تک برقرار رہی ۔
اس طرح بارسلونا نے ریوولیکانو کو سخت مقابلے کے بعد 1-2 گول سے ہرا دیا، میلورکا اور سیویل کی ٹیموں کے درمیان میلورکا سون موکس سٹیڈیم پالما ڈی میلورکا میں کھیلاگیا میچ بغیر کسی گول کے برابر رہا۔
بارسلونا کے پیڈرو گونزالیز لوپیزاور ڈینی اولمو نے ایک ایک گول کر کے اپنی ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کیا،ریو ویلیکانو کی طرف سے واحد گول انائی لوپیز نے سکور کیا۔