بیجنگ: (ویبڈیسک) چائنہ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں ناؤمی اوساکا اور شوائی ژینگ نے اپنے پہلے ہی میچ میں فتح حاصل کرلی۔
جاپان کی نامور ٹینس سٹار ناؤمی اوساکا اور چین کی ٹینس سٹار شوائی ژینگ نے چین کے دارالحکومت بیجنگ میں جاری چائنہ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں خواتین کے سنگلز مقابلوں کا فاتحانہ آغاز کرتے ہوئے دوسرے راؤنڈ میں پہنچ گئیں۔
26 سالہ جاپانی کھلاڑی ناؤمی اوساکا نے ویمنز سنگلز کے ابتدائی راؤنڈ میں اٹلی کی لوسیا برونزیٹی کو شکست دی جبکہ چین کی شوائی ژینگ نے امریکی حریف کھلاڑی میک کارٹنی کیسلر کو ٹائی بریک پر شکست دی۔
جاپانی کھلاڑی ناؤمی اوساکا نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اٹلی کی لوسیا برونزیٹی کو سٹریٹ سیٹس میں 3-6 اور 2-6 سے شکست دی۔
ایک اور میچ میں چین کی ٹینس سٹار شوائی ژینگ نے دلچسپ مقابلے کے بعد ٹائی بریک پر امریکی حریف کھلاڑی میک کارٹنی کیسلر کو 6-7(5-7) اور 6-7(1-7)سے شکست دیکر ایونٹ کے دوسرے راؤنڈ کے لئے کوالیفائی کرلیا۔