زیان: (دنیا نیوز) وفاقی وزیر پٹرولیم مصدق ملک نے کہا ہے کہ چینی کمپنیاں پاکستان میں تیل و گیس کی تلاش میں سرمایہ کاری کریں گی۔
تیل و گیس میں بیرونی سرمایہ کاری کیلئے اقدامات کے طور پر آٹھویں سلک روٹ ایکسپو میں پاکستان پویلین کا انعقاد کیا گیا، مصدق ملک نے پویلین میں چینی کمپنیوں کو سرمایہ کاری کے مواقع سے آگاہ کیا۔
مصدق ملک نے کہا کہ چینی کمپنیوں کو ترجیحی بنیادوں پر سہولیات فراہم کریں گے، اس موقع پر چینی کمپنیوں سے پاکستان کے تیل و گیس سیکٹر میں شراکت داری کیلئے بات چیت کی گئی۔
وفاقی وزیر پٹرولیم نے کہا کہ چینی کمپنیاں ریفائنری اور کوئلے کی ری گیسی فکیشن اور رینیو ایبل انرجی میں سرمایہ کاری کریں گی، چینی کمپنیوں کی پاکستانی کمپنیوں سے پویلین میں بزنس ٹو بزنس میٹنگز جاری ہیں۔