ریاض: (ویب ڈیسک) خلیج تعاون کونسل کے سیکرٹری جنرل نے بتایا کہ برطانیہ اور چین کے ساتھ آزاد تجارتی معاہدے آخری مراحل میں ہیں۔
سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں حال ہی میں خلیج تعاون کونسل کے ممالک کی وزارتی کونسل کا 161 واں اجلاس منعقد کیا گیا۔
خلیج تعاون کونسل کے سیکرٹری جنرل جاسم البدیوی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ خلیجی ممالک کے درمیان آزادانہ تجارت (ایف ٹی اے) کے 7 سیشنوں کے بعد ایک معاہدہ نئے مراحل میں پہنچ گیا ہے، اس پر صرف دستخط ہونا باقی ہے۔
جاسم البدیوی نے کہا کہ کونسل نیوزی لینڈ کے ساتھ آزاد تجارت پر بات چیت شروع کر رہی ہے، خلیج تعاون کونسل نیوزی لینڈ کی حکومت کے ابتدائی جواب کا انتظار کر رہی ہے تاکہ وہ نیوزی لینڈ کے ساتھ مذاکرات شروع کر سکیں، یہ مذاکرات جی سی سی ممالک اور نیوزی لینڈ کے درمیان بڑھتے ہوئے اقتصادی تعلقات کے اثر و رسوخ کو بڑھانے کے فریم ورک کے تحت کئے جائیں گے۔
خلیج تعاون کونسل کے سیکرٹری جنرل نے نشاندہی کی کہ GCC ممالک اس وقت ہندوستان اور ملائیشیا کے ساتھ ٹرمز آف ریفرنس کے حوالے سے مذاکرات کر رہے ہیں اور وہ کہتے ہیں حوالہ کی شرائط وہ فریم ورک ہے جو آزاد تجارت کی شکل کا تعین کرتا ہے، یہ مذاکرات ابھی ابتدائی مراحل میں ہیں۔
جاسم البدیوی نے مزید کہا کہ ترکیہ، انڈونیشیا اور جاپان کے ساتھ آزادانہ تجارت میں خصوصی مذاکرات کے مراحل شروع ہو چکے ہیں، خلیج تعاون کونسل نے انہی ممالک کے ساتھ مشترکہ اصولوں کے اعلامیے پر دستخط کیے ہیں اور اس حوالے سے شرائط پر بھی اتفاق کیا گیا ہے۔