کراچی: (دنیا نیوز) گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے عوامی جمہوریہ چین کے 75 ویں یوم تاسیس کی تقریب میں شرکت کی۔
چین کے قونصل جنرل سمیت سفارتی عملہ نے گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری کا پُرتپاک استقبال کیا، عوامی جمہوریہ چین کے قومی دن کے موقع پر کیک بھی کاٹا گیا۔
گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے کہا کہ اس اہم موقع پر عوامی جمہوریہ چین کی عوام کو مبارکباد دیتا ہوں، مل کر جشن منانا دو طرفہ پائیدار تعلقات کا واضح ثبوت ہے۔
انہوں نے کہا کہ چین کی جدید ٹیکنالوجی سے استفادہ کے خواہشمند ہیں، چین کے سرمایہ کار صوبہ کی استعداد سے فائدہ اٹھائیں۔