چائنہ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ: فائنل میں کیرولینا اور کوکو گف مدمقابل

Published On 05 October,2024 08:28 pm

بیجنگ :(دنیا نیوز) چیک ری پبلک کی کیرولینا موکووا اور امریکا کی کوکو گف چائنہ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے ویمن ایونٹ کے فائنل میں پہنچ گئیں۔

ایونٹ کے سیمی فائنلز میں چین کی قین وین ژینگ اور سپین کی پاؤلا بڈوسا کو شکست ہوگئی۔

بیجنگ میں جاری چائنہ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے دوسرے سیمی فائنل میں ان سیڈڈ چیک ریپبلک کی کیرولینا موکووا نے میزبان ملک چین کی سیڈ نمبر پانچ قین وین ژینگ کے کو سٹریٹ سیٹس میں 6-3 اور 6-4 سے شکست دے کر فائنل کےلیے کوالیفائی کیا۔

اُن کا مقابلہ امریکا کی کوکو گف سے ہوگا، جو پہلے سیمی فائنل میں سپین کی پاؤلا بڈوسا کو سنسنی خیز مقابلے کےبعد 4-6، 6-4 اور 6-2 سے ہرا کر فائنل میں پہنچیں۔