آسٹریلین اوپن ٹینس ویمنز کیٹیگری کا ٹائٹل امریکا کی میڈیسن کیز نے جیت لیا

Published On 25 January,2025 05:40 pm

میلبرن: (دنیا نیوز) آسٹریلین اوپن ٹینس ویمنز کیٹیگری کا ٹائٹل امریکا کی میڈیسن کیز نے جیت لیا۔

میڈیسن کیز نے فائنل میں دفاعی چیمپئن بیلا روس کی آرینا سبالینکا کو شکست دی۔ میڈیسن کیز کی جیت کا سکور 6-3، 2-6 اور 7-5 رہا۔

یاد رہے کہ میڈیسن کیز نے سیمی فائنل میں پولینڈ کی ایگا شواٹیک کو شکست دے کر فائنل میں جگہ بنائی تھی۔