الیگزینڈرز یوروف کا آسٹریلین اوپن ٹینس میں فاتحانہ آغاز

Published On 13 January,2025 01:22 pm

میلبرن: (ویب ڈیسک) جرمنی کے نامور ٹینس سٹار اور ایونٹ کے سیکنڈ سیڈڈ الیگزینڈرزیوروف اور ناروے کے ٹینس کھلاڑی کیسپر رڈ آسٹریلین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ مینز سنگلز مقابلوں میں شاندار فاتحا نہ آغاز کرتے ہوئے دوسرے راؤنڈ میں پہنچ گئے۔

 27سالہ روسی کھلاڑی اور ایونٹ کے سیکنڈ سیڈڈ الیگزینڈرزیوروف نے مردوں کے سنگلز مقابلوں کے ابتدائی راؤنڈ میں شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا، انہوں نے میگا  ایونٹ میں وائلڈ کارڈ پر انٹری حاصل کرنے والے فرانسیسی حریف کھلاڑی لوکاس پاؤلی کو شکست دے کر دوسرے راؤنڈ کے لئے کوالیفائی کیا۔

دوسری جانب ناروے کے ٹینس کھلاڑی کیسپر رڈ نے ابتدائی راؤنڈ میں ہسپانوی حریف کھلاڑی جمے انتونی منار کلار کو شکست دی۔