اسلام آباد: (ویب ڈیسک) پاکستان ٹینس فیڈریشن نے قازقستان کے خلاف ڈیوس کپ ٹائی کیلئے قومی ٹیم کا اعلان کردیا، ڈیوس کپ ٹائی یکم فروری سے شروع ہوگی۔
قازقستان کے خلاف ڈیوس کپ ٹائی کیلئے پاکستان ٹیم کے ٹرائلز اسلام آباد میں ہوئے جس میں 8 کھلاڑیوں نے شرکت کی۔
ٹرائلز سے تین کھلاڑیوں کا انتخاب کیا گیا جن میں حذیفہ عبدالرحمٰن، مزمل مرتضیٰ اور احمد نائل قریشی شامل ہیں، کپتان محمد حسیب اور عقیل خان بھی سکواڈ میں شامل ہیں جنہیں ٹرائلز سے مستثنیٰ قرار دیا گیا ہے۔
پاکستان اور قازقستان کے درمیان ورلڈ گروپ ون پلے آف ٹائی یکم سے دو فروری قازقستان کے شہر نور سلطان میں کھیلی جائے گی۔