آسٹریلین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ: برطانوی کھلاڑی ایما راڈوکانو کا ویمنز سنگلز میں فاتحانہ آغاز

Published On 15 January,2025 03:29 am

میلبورن: (ویب ڈیسک) برطانوی کھلاڑی ایما راڈوکانو نے آسٹریلین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ ویمنز سنگلز میں فاتحانہ آغاز کیا۔

آسٹریلین اوپن کے پہلے راؤنڈ میں برطانوی خاتون ٹینس سٹار ایما راڈوکانو نے روسی حریف کھلاڑی اکاترینا الیگزینڈروا کو خواتین کے سنگلز مقابلے میں شکست دیدی، میلبورن میں ہونے والے گرینڈ سلام ایونٹ کے پہلے راؤنڈ میں ایما راڈوکانو نے روسی حریف کھلاڑی اکاترینا الیگزینڈروا کو ٹائی بریک پر سٹریٹ سیٹس میں 6-7(4-7)اور 6-7(2-7) سے شکست دے کر دوسرے راؤنڈ کے لئے کوالیفائی کیا۔

22 سالہ برٹش ٹینس سٹار کی تین سرجری ہوچکی ہیں اس کے باوجود برطانوی نمبر ٹو ٹینس سٹار ایما راڈوکانونے آسٹریلین اوپن2025 میں ویمنز سنگلز مقابلوں کا فاتحانہ آغار کرتے ہوئے دوسرے راؤنڈ کے لئے کوالیفائی کرلیا۔

یو ایس اوپن کی فاتح ایماراڈوکانو خواتین کے سنگلز مقابلوں کی عالمی درجہ بندی میں 61 ویں نمبر پر ہیں، ایما راڈوکانو کا ویمنز سنگلز دوسرے راؤنڈ میں مقابلہ امریکی حریف کھلاڑی آمندا انسیمووا سے ہوگا۔