بہاولپور: (دنیا نیوز) ریتلے ٹریک پر فراٹے بھرتی گاڑیاں، ڈرائیورز کا سپیڈ اور کنٹرول کا شاندار مظاہرہ، چولستان جیپ ریلی پری پیئرڈ کیٹیگری کا پہلا راؤنڈ مکمل ہو گیا۔
دفاعی چیمپئن زین محمود نے سب سے پہلے ٹریک مکمل کرلیا، زین محمود نے 236 کلومیٹر کا ٹریک 1 گھنٹہ 50 منٹ اور 15 سیکنڈز میں مکمل کیا۔
نادر مگسی 1 گھنٹہ 52 منٹ 19 سیکنڈز کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہے، فیصل شادی خیل نے ٹریک 1 گھنٹہ 54 منٹ، آصف فضل نے 1 گھنٹہ 55 منٹ اور 25 سیکنڈز میں مکمل کیا۔
ریسرز کا ٹریک مکمل کرنے کا سلسلہ جاری ہے، حتمی نتائج کا اعلان فائنل راونڈ کے اختتام پر کیا جائیگا۔