کراچی: (دنیا نیوز) ٹرائی نیشن سیریز کی فائنل جنگ،پاکستان اور نیوزی لینڈ آج کراچی میں ٹکرائیں گے۔
دونوں ٹیموں کے درمیان میچ دوپہر دو بجے نیشنل سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا، ٹرائی سیریز کی ٹرافی کی رونمائی کی گئی، دونوں کپتانوں نے تصاویر بنوائیں، نیوزی لینڈ ٹیم نے نیشنل سٹیڈیم کراچی میں پریکٹس کی۔
کیوی کپتان مچل سینٹنر نے کہا پاکستان نے آخری میچ میں شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا، فائنل سے پہلے ہمیں تیاری کا اچھا وقت مل گیا، ہائی سکورنگ میچز ہو رہے ہیں، فائنل میں بھی یہی امید ہے، فائنل میں راچن رویندرا نہیں کھیلیں گے۔