کراچی: (دنیا نیوز) جنوبی افریقہ کے کھلاڑیوں سے تلخ کلامی اور غیر مناسب رویہ پرشاہین شاہ آفریدی، بیٹر سعود شکیل اور کامران غلام پر جرمانہ عائد کر دیا گیا۔
آئی سی سی نے تینوں کھلاڑیوں کو کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی پر جرمانہ کیا، شاہین آفریدی پر میچ فیس کا 25 فیصد، سعود شکیل اور کامران غلام پر میچ فیس کا 10 فیصد جرمانہ عائد کیا گیا۔
آئی سی سی کی جانب سے تینوں کھلاڑیوں کو ایک ایک ڈی میرٹ پوائنٹ بھی دیا گیا۔