دینہ: (دنیا نیوز) دو گروپوں میں تصادم کے دوران فائرنگ سے 4 افراد جاں بحق ہوگئے۔
پولیس ذرائع کے مطابق افسوسناک واقعہ تھانہ منگلا کی حدود میں گاؤں بھرٹہ میں پیش آیا جہاں چند روز قبل دو گروپوں میں ہونیوالی تکرار خونی تصادم میں بدل گئی۔
پولیس کے مطابق مقتولین میں 2 مرد اور 2 خواتین شامل ہیں، مرنے اور مارنے والے ایک ہی برادری اور ایک ہی گلی محلے کے رہائشی ہیں۔
مقتول ابرار منگلا واپڈا میں ملازم جبکہ مبشر جہلم کچہری میں ایک وکیل کا منشی تھا، پولیس نے چاروں مقتولین کی لاعشیں اپنی تحویل میں لے کر قانونی کاروائی شروع کر دی۔
ڈی پی او جہلم نے واقعہ کے نوٹس لیکر پولیس کو ملزمان کی جلد از جلد گرفتاری کی خصوصی ہدایت کردی۔