کراچی: (ویب ڈیسک) کراچی میں نماز پڑھ کرجانے والے معمر شخص کو قتل کر دیا گیا۔
پولیس حکام کے مطابق واقعہ سیکٹر 8 بی عائشہ مسجد کے قریب پیش آیا ہے جبکہ مقتول کی شناخت 65 سالہ اللہ دین کے نام سے کی گئی جو کہ عصر کی نماز ادا کرنے کے بعد جیسے ہی مسجد سے باہر نکل کر جانے لگا گھات لگائے ملزموں نے اسے گولیاں مار دیں اور موقع سے فرار ہوگئے۔
پولیس کے مطابق مقتول کو گردن پر ایک گولی لگی تھی جو کہ جان لیوا ثابت ہوئی جبکہ پولیس کو جائے وقوعہ سے نائن ایم ایم پستول کا ایک خول ملا ہے، ابتدائی تحقیقات میں واقعہ ذاتی رنجش کا شاخسانہ معلوم ہوتا ہے۔
پولیس حکام کا مزید کہنا ہے کہ مقتول کا آبائی تعلق کوئٹہ سے تھا اور کوئٹہ میں سردی کے باعث وقتی طور پر سعید آباد کے علاقے میں رہائش پذیر تھا۔