لاہور: (دنیا نیوز) قذافی سٹیڈیم کے باہر سپیشل برانچ کے کانسٹیبل کو تھپڑ مارنے والے سب انسپکٹر کو معطل کر دیا گیا۔
ٹی ایس آئی عدنان نے گزشتہ روز سپیشل برانچ کے کانسٹیبل عرفان کو تھپڑ مارا تھا، کانسٹیبل عرفان اور سب انسپکٹر عدنان کا جھگڑا کرکٹ میچ کی سکیورٹی ڈیوٹی کے دوران ہوا تھا۔
لبرٹی پولیس ناکے پر کانسٹیبل اور سب انسپکٹر کی تلخ کلامی ہوئی تھی، اس دوران سب انسپکٹر عدنان نے تھپڑ مار دیا تھا۔
ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران نے سب انسپکٹر کو معطل کیا۔