لاہور: (دنیا نیوز) باٹا پور، جلو موڑ کے قریب جائیداد کے تنازعہ پر فائرنگ فائرنگ کی زد میں آ کر 2 افراد ہلاک جبکہ تیسرا زخمی ہو گیا۔
پولیس ذرائع کے مطابق مقتولین میں 34 سالہ سیف اسلم اور 25 سالہ ارسلان اقبال شامل ہیں، زخمی کی شناخت مرسلیم کے نام سے ہوئی، جاں بحق افراد کی لاشوں اور زخمی کو گھرکی ہسپتال منتقل کردیا گیا۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ دونوں فریقین آپس میں سوتیلے بھائی ہیں، جائیداد کے تنازع پر فائرنگ ہوئی، دونوں فریقین کا ایک، ایک فرد قتل ہوا، جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کر لئے ہیں، واقعہ کے حوالے سے مختلف پہلوؤں پر تحقیقات کی جا رہی ہیں۔