روجھان: پولیس مقابلے میں اشتہاری ڈاکو ہلاک

Published On 09 February,2025 11:01 pm

روجھان: (دنیا نیوز) پولیس مقابلے میں درجنوں مقدمات میں مطلوب اشتہاری ڈاکو ہلاک ہوگیا۔

روجھان کچہ سونمیانی میں پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان مقابلہ ہوا، دونوں طرف سے شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا، پولیس کی فائرنگ سے مشہور زمانہ ڈاکو ہلاک ہوگیا۔

ڈی پی او روجھان کے مطابق ڈاکو اللہ بخش عرف عبداللہ پولیس کو قتل،اغوا اور ڈکیتی کے درجنوں مقدمات میں مطلوب تھا ، دیگر ڈاکو موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ، پولیس کاعلاقہ میں سرچ آپریشن جاری ہے۔