کار سے بھاری مقدار میں منشیات برآمد، لیڈی سمگلر گرفتار، ڈرائیور فرار

Published On 09 February,2025 10:19 pm

پشاور:(دنیا نیوز) ایکسائز نے کار سے بھری مقدار میں منشیات پکڑ لی، لیڈی سمگلر گرفتار، ڈرائیور فرار ہو گیا۔

ذرائع کے مطابق ایکسائز انٹیلی جنس بیورو نے خفیہ اطلاع پر موٹروے سروس روڈ پر کارروائی کی اور منشیات سمگلنگ کی بڑی کوشش ناکام بنادی ۔

 کار سے 5کلو گرام آئس،78کلوگرام چرس اور 30 کلوگرام افیون برآمد ہوئی جبکہ کار میں سوار خاتون سمگلر گرفتار جبکہ اس کا ساتھی ڈرائیور گاڑی روڈ سائیڈ پر چھوڑ کے فرار ہوگیا۔

دوسری جانب ایکسائز انٹیلی جنس بیورو کا کہنا تھا کہ فرار ڈرائیور کی گرفتاری کے لئے کوشش جاری ہیں ، برآمد کی گئی منشیات کی قیمت کروڑوں روپے بتائی جاتی ہے، تھانہ ایکسائز پشاور ریجن نے مقدمہ درج کرکے گرفتار ملزمہ سے تفتیش کا آغاز کردیا۔